ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ سے متجاوز۔لوڈشیڈنگ جاری

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ سے متجاوز۔لوڈشیڈنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد(آن لائن) ملک میں بجلی  کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا۔ مختلف شہروں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 751 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 249 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔پانی سے 5 ہزار 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 950ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 800 میگا واٹ ہے۔ونڈ پاور پلانٹس 750 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 162 ہے۔ بیگاس پاور پلانٹس سے 52 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 635 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف  علاقوں میں ہر ایک گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
بجلی