پنجاب حکومت صوبوں کو آٹے کی فراہمی نہیں روک رہی‘فیاض چوہان 

  پنجاب حکومت صوبوں کو آٹے کی فراہمی نہیں روک رہی‘فیاض چوہان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(این این آئی) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دوسرے صوبوں کو آٹے کی فراہمی بالکل بھی نہیں روک رہی،صوبے سے باہر گندم لے جانے کیلئے اجازت نامہ ضروری ہے جو کہ پکڑی جانیوالی گاڑیوں کے پاس نہیں تھا۔ فیاض چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ گاڑیاں 13ستمبر کو پکڑی گئیں جبکہ پی ڈی ایم اے سندھ نے پی ڈی ایم اے پنجاب کو 14 ستمبر کو درخواست کی۔ پکڑے گئے آٹے کے تھیلوں کا وزن 10 اور 20 کلو فی تھیلاہے جسکی پرائیویٹ طور پر سپلائی منع ہے۔ ڈی ایف سی شیخو پورہ کی جانب سے ایم ایس حنیف فلور مل کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔سندھ حکومت واقعہ کے اوپر سیاست کر رہی ہے۔ 
فیاض چوہان 

مزید :

صفحہ آخر -