ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کی کوششیں جاری،یاسمین راشد

 ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کی کوششیں جاری،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹرشمسہ،ڈاکٹرحسین جعفری،ڈاکٹرز،نرسز اور طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔آگاہی سیمینارکاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے کیاگیا۔وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،پروفیسرڈاکٹرشمسہ اور ڈاکٹرحسین جعفری نے اپنی تقاریرکے ذریعے ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کی اہمیت اجاگرکی۔وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو سوونئیربھی پیش کیا۔ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کی مناسبت سے انتہائی شاندارآگاہی سیمینارمنعقدکرنے پرانتظامیہ کو مبارکباداور شاباش دیتی ہوں۔آج ہم انتہائی اہم موضوع پرروشنی ڈالنے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔ایک ڈاکٹرکیلئے سب سے اہم اس کے مریض کا علاج معالجہ اور صحت یاب ہوناہے۔مریض سے پوچھ کر اس کا علاج کرناہرڈاکٹرکی بنیادی ذمہ داری ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔پوری دنیامیں ہرسال ہسپتالوں میں غفلت کے باعث ہزاروں مریض جان کھوبیٹھتے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو جراثیم سے پاک ماحول فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈاکٹریانرس کو مریض کو دوائی دینے یاانجکشن لگانے سے پہلے اجازت لینی چاہئے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کے حوالہ سے نرسوں کی تربیت انتہائی اشدضروری ہے۔عمران خان کی حکومت میں ایکسپورٹس میں اضافہ ہورہاتھا۔امپورٹڈحکومت نے چارماہ کے دوران ملک کا بیڑہ غرق کردیاہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پنجاب کے 26سرکاری ہسپتالوں میں پیشنٹ سیفٹی پروگرام لانچ کیاہواہے۔
یاسمین راشد 

مزید :

صفحہ آخر -