پنجاب حکومت کا پراپرٹی ٹرانسفر فیس ایک فیصد کرنا مثبت پیشرفت 

پنجاب حکومت کا پراپرٹی ٹرانسفر فیس ایک فیصد کرنا مثبت پیشرفت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور (رپورٹ: میاں اشفاق انجم:تصاویر، ایوب بشیر) پنجاب حکومت کی طرف سے پراپرٹی ٹرانسفر فیس ایک فیصد کرنے کے اقدام کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے مثبت پیشرفت قر ار دیدیا۔ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر میاں طلعت احمد، فیصل ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کے صدر میاں لطیف، جوبلی ٹاؤن ایل ڈی اے یونیو و ن کے صدر میاں فیاض احمد،بحریہ ٹاؤن کے حافظ سجاد انور، عمران نیازی، سنٹرل پاک پام سٹی کے گوہر سعید باجوہ، پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عامر فدا خان، این زیڈ مارکیٹنگ کے چیئرمین ملک نصیر احمد، ملٹری اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو اظہر جی ایم اعوان نے ٹرانسفر فیس میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خالی پلاٹوں پر لگائے گئے سا لانہ ڈ یم رینٹل(Deem) ٹیکس کو ختم کیا جائے گین ٹیکس کی مدت چار سال کی جائے۔ایف بی آر کی ویلیو کم کی جائے، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور بلڈر ڈویلپرز نے کہا وفاقی و صوبائی بجٹ کے بعد سیلز پر چیز بند ہو چکی ہے،حکومت کو روزانہ ملنے والا کروڑوں کا ریونیو بند ہو چکا ہے، ٹرانسفر فیس سے سیلز پرچیز شروع ہو جائیگی مگر خالی پلاٹوں پر سالانہ ٹیکس س خوف کی فضا ہے۔میاں طلعت احمد نے کہا گیس ٹیکس مسلط کرنے سے بھی کاروبار بند ہوا ہے۔میاں لطیف نے ایف بی آر اور ڈی سی ریٹس کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میاں فیاض احمد نے ایل ڈی اے کی فیسوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ عامر فدا خان نے کہا ایف بی آر ویلیو ٹیبل میں کمی کرے تاکہ سیلز پرچیز شروع ہو سکے۔حافظ سجاد انور، عمران نیازی، گوہر سعید باجو ہ، ملک نصیر احمد، اظہر جی ایم اعوان، بلال منہاس نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا وفاقی ٹیکسز بھی ختم کیے جائیں تاکہ غریب عوام اپنے گھر بنا سکیں۔
رئیل اسٹیٹ

مزید :

صفحہ آخر -