البرکہ گروپ پی آئی اے کالاہور میں باقاعدہ پسنجر سیلز ایجنٹ نامزد

     البرکہ گروپ پی آئی اے کالاہور میں باقاعدہ پسنجر سیلز ایجنٹ نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) البرکہ گروپ کو پی آئی اے کی فرنچائز مل گئی لاہور میں باقاعدہ پسنجر سیلز ایجنٹ(PSA) نامزد، ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے لاہور ظہیر الدین آغا نے اپنی ٹیم کے سینئر ممبران کیساتھ گزشتہ روز البرکہ ٹریول کے گلبرک ہیڈ آفس میں پی آئی اے کے(PSA) کا افتتاح کیا۔اس موقع پر لاہور کے پی ایس ایم واجد سلیم، ڈپٹی جنرل منیجر اطہر اعوان، ٹکٹ آفس منیجر تنویر قاسم APSM راؤف عارف، عمیر سلیم، جاوید حسن، عرفان حیدر، حفیظ احمد بھی موجود تھے۔البرکہ گروپ کے چیئرمین عبدالرشید نفیسی ڈائریکٹر ابو ذر اور ابوبکر بھی میزبانی کے فرائض انجام دیتے رہے۔ ڈسٹرکٹ منیجر ظہیر الدین آغا نے فیتہ کاٹ کر البرکہ کے PSA کا افتتاح کیا۔ البرکہ نے سٹاف کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا تھا چیئرمین عبدلرشید نفیسی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہم پی آئی اے کے شکر گزار ہیں،ہم عمرہ کی طرح ٹکٹنگ میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں گے۔
البرکہ گروپ

مزید :

صفحہ آخر -