یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم موضوع سیلاب اور موسمیاتی مسائل ہونگے:منیر اکرم

 یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم موضوع سیلاب اور موسمیاتی مسائل ہونگے:منیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          ملتان (نیٹ نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم موضوع سیلاب کی تباہ کاری اور موسمیاتی تغیر کے مسائل ہوں گے اپنے بیان کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل نے پاکستان جا کرعالمی برادری سے امداد کی اپیل کی اور کہا کہ عالمی حدت کی وجہ سے پاکستان میں تباہی آئی  یواین سیکرٹری جنرل نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کی اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ان کے(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 دورہ پاکستان سے مطمئن ہوں یو این میں پاکستان کے مستقبل مندوب نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کافی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے، ہرموقعہ کو استعمال کر کے امداد جمع کریں گے سیلاب کی تباہ کاریوں پرپوری دنیا کی ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے، عالمی میڈیا میں سیلاب کو بھرپور کوریج دی جارہی ہے، سپانسر بھی مخلص ہیں  ریلیف کا سامان دنیا بھر سے آرہا ہے، امریکا نے جو امداد دی ہے، کافی سخاوت کا مظاہرہ کیا ہے، چین اور دیگر دوست ممالک نے بھی بھرپور امداد دی ہے اور امداد متاثرین میں تقسیم کی جا رہی ہے۔یواین جنرل اسمبلی اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے وزیراعظم کے وفد اور پروگرام کے بارے میں حتمی فیصلے ہو رہے ہیں، اجلاس کے موقع پر جو ملاقاتیں ہوں گی اس سے اچھے نتائج نکلیں گے۔ 
منیر اکرم