اسلام آباد جانے کا فیصلہ کر لیا، کارکن تیار کر لیں، کسی بھی وقت کا ل دے سکتا ہوں: عمران خان 

اسلام آباد جانے کا فیصلہ کر لیا، کارکن تیار کر لیں، کسی بھی وقت کا ل دے سکتا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔جس میں احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کے دوران عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی مقامی قیادت کی مشاورت سے مارچ کی تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے، اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا، کارکن کال کا انتظار کریں۔دوسری جانب ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں عمران خان نے کہاہے کہ اس وقت ملک کو بڑی مہنگائی کا سامنا ہے جو غریب عوام سمیت سب کو مار رہی ہے۔ امپورٹڈ حکومت معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی، امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کے چل رہی ہے،انہوں نے صرف ایک اور این آر او کیلئے اپنے مقاصد حاصل کیے۔ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں امپورٹڈ حکومت مستحکم معیشت کو وراثت میں ملنے کے باوجود معیشت کو ٹیل سپن میں جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اس بات کی عکاسی اقتصادی سروے میں ہوئی جس نے گزشتہ 70 سالوں میں ہماری حکومت کی اقتصادی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں شرح نمو 6 فیصد، صنعت، زراعت، روزگار، تعمیرات، برآمدات، ترسیلات زر اور ٹیکس وصولی کے لحاظ سے بلند ترین سطح پر تھی، اس وقت ملک کو بڑی مہنگائی کا سامنا ہے جو غریب عوام سمیت سب کو مار رہی ہے۔بیروزگاری، خوراک کی عدم تحفظ اور روپیہ گراوٹ کا شکار ہے، امپورٹڈ حکومت مکمل طور پر غلط سمت کی طرف جا رہی ہے، ان بدمعاشوں کا واحد کارنامہ یہ ہے انہوں نے پاکستان سے لوٹے گئے اربوں کے بدلے ایک اور این آر او حاصل کیا۔ سوال پوری قوم پوچھ رہی ہے پاکستان کے خلاف اس سازش کا ذمہ دار کون ہے؟۔
عمران خان 

مزید :

صفحہ اول -