شہباز شریف کودنیا قابل اعتماد لیڈر مانتی ہے،مریم اورنگزیب

    شہباز شریف کودنیا قابل اعتماد لیڈر مانتی ہے،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں 4 سال بعد ایسا وزیراعظم آیا ہے جسے دنیا قابل اعتماد لیڈر مانتی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے اپنی محنت اور قیادت کے ذریعے دنیا میں عزت کمائی، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں اس بات کا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی صدرشی جن پنگ، ایردوان،پیوٹن اوردیگر رہنماں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں،وزیراعظم کی بامعنی اور غیر رسمی بات چیت اس کا مزید ثبوت ہے، پاکستان زندہ باد۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -