انٹر بینک میں ڈالر مزید 1.12روپے مہنگا، سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، سونا 850روپے تولہ سستا

  انٹر بینک میں ڈالر مزید 1.12روپے مہنگا، سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، سونا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں  پھر اضافہ ہو گیا، امریکی کرنسی 236 روپے سے تجاوز کر گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 235 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 237 روپے ہو گئی ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار تیزی کے بعد مندی میں تبدیل ہو گیا،کے ایس ای100انڈٰکس41900پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد منفی زون میں آگیا اورکے ایس ای100انڈیکس41600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 30ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41921پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا مگر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس کی الٹی گنتی سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 92.60پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41772.09پوائنٹس سے گھٹ کر41679.49پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 36.42پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15684.87پوائنٹس سے کم ہو کر15648.45پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28573.22پوائنٹس سے کم ہو کر28455.86پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب86کروڑ28لاکھ89ہزار216روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 68کھرب85ارب39کروڑ10لاکھ28ہزار129روپے سے گھٹ کر68کھرب54ارب52کروڑ81لاکھ38ہزار914روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو8ارب روپے مالیت کے21کروڑ93لاکھ51ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو10ارب روپے مالیت کے25کروڑ99لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 850روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ55ہزار روپے ہو گئی اسی طرح728روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ32ہزار 888روپے پر آ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 19ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1667ڈالر ہو گیا۔دس گرام چاندی کی قیمت 1346روپے اور ایک تولہ چاندی کی قیمت 1570روپے پر بدستور برقرار رہی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -