آج شہدائے کربلا کا چہلم،ملتان میں مجالس،جلوس

  آج شہدائے کربلا کا چہلم،ملتان میں مجالس،جلوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر،خصوصی رپورٹر) چہلم حضرت امام حسین آج مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا، ملتان میں مجالس عزا منعقد ہونگی اور 9 ماتمی جلوس برآمدہونگے، مرکزی جلوس امام بارگاہ جوادیہ سے ایک بجے دن برآمد ہوگا، امام بارگاہ حیدریہ گل(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
 گشت، سورج میانی، درگاہ حضرت شاہ شمس سے بھی جلو س برآمد ہونگے۔ قبل ازیں مجالس عزا بھی ہونگے، امام بارگاہ جوادیہ النگ پاک گیٹ سے دوپہر ایک بجے مجلس عزا کے بعد جلوس برآمد کیاجائے گا جو کپڑی پٹولیاں، حسین آگاہی سے ہوتا ہوا براستہ گھنٹہ گھر رات گئے امام بارگاہ حضرت لعل شاہ  کچہری روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔ ماتمی جلوس کے موقع پر عزادار زنجیر زنی بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں گزشتہ شب بھی ملتان و گردونواح میں بھی شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں مجالس عزا منعقد ہو ئیں جہاں پر علما کرام، زاکرین نے خطاب کیا۔ مجالس عزا کے بعد ماتمدار ی کی گئی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ چہلم شہدائے کربلا کے سلسلہ میں اربعین کے جلوس بھی نکالے گئے۔[7:46 pm, 16/0
سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے پولیس لائن میں چہلم شہدا کربلا کے حوالے سے میٹنگ کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تمام افسران و اہلکار ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں.سی پی او ملتان کا مزید کہنا تھا کہ چہلم کے موقع پر 9 جلوس اور 29 مجالس عزا منعقد ہوں گی، تین جلوس اور 8 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے، 1764 پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، سی پی او خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز جلوسوں اور مجالس کی خود نگرانی کریں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز حسام بن اقبال، ایس پیز حسن افضل، قاضی علی رضا و دیگر افسران نے شرکت کی دریں اثناء جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا جس کی نگرانی انچارج جے ٹی ٹی خرم خان نے کی سرچ آپریشن چہلم حضرت امام حسینؓ شہدا کربلا  کے دوران امن و امان کے حوالے شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا ان میں تھانہ دہلی گیٹ، پاک گیٹ حرم گیٹ، بوہڑ گیٹ، تھانہ نیو ملتان سمیت دیگر علاقوں چہلم حضرت امام حسینؓ شہدا کربلا کے جلوس روٹس شامل ہیں شرچ آپریشنز کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گاچہلم حضرت امام حسین کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر صفائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں واقع امام بارگاہوں میں خصوصی صفائی کی جارہی ہے۔حیدریہ مسجد گلگشت، دربار شاہ شمس اور دربار بابا تلوار شاہ،چوک بازار، محلہ جوادیہ اور شاہ گردیز میں خصوصی صفائی مکمل کرلی گئی ہے۔کمپنی ورکرز کو محلہ قدیر آباد اور دولت گیٹ کے علاقہ میں خصوصی صفائی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔جلوسوں کے روٹس پر واٹر باوزر کے ذریعے چھڑکاو کیا جارہا ہے۔