ہوٹلوں، ناشتہ پوائنٹ، بیکری پر چھاپے، جرمانے، وارننگ

ہوٹلوں، ناشتہ پوائنٹ، بیکری پر چھاپے، جرمانے، وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، میلسی(سپیشل رپورٹر، نامہ نگار) چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی علی رضا خاکوانی کی ہدایت پر جعلساز مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی روڈ پر واقع الحلال انڈسٹریز سالٹ اینڈ سپائسز یونٹ کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔چیکنگ کے دوران مرچوں کا سیمپل فیل پایا گیا۔ٹیسٹ کے دوران مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ اسی طرح خانیوال میں بیکری یونٹ کو واٹر فلٹرشن پلانٹ کی سہولت نہ ہونے پر(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی گئی۔ مزید برآں وہاڑی میں سرخ مرچوں کا سیمپل فیل ہونے پر مالکان کے خلاف ایف ائی ر درج کروا دی گئی۔ اس کے علاہ خانیوال کے علاقے کبیر والا میں سپر سٹور کو ممنوعہ اشیا فروخت کرنے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ اسی طرح وہاڑی کے علاقے میلسی میں خوراک میں ناقابلِ سراغ رنگوں کا استعمال کرنے پر ناشتہ پوائنٹ کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کیخلاف فوڈ اتھارٹی نے مزید گرفت مضبوط کر دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے بچ نہیں سکتے۔ پی ایف اے کی ایف ایس او ماہا سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 116 ڈبلیو بی کی اکبر سپائسز یونٹ پر چھاپہ مار کر اپنی ٹیم کے ہمراہ مرچ اور ہلدی کے سیمپلز حاصل کر لیے۔ جس میں سرخ مرچ کا سیمپل۔ان فٹ ثابت ہوا پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور  22/27دی پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا