بھٹہ کالونی،ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا،57تولے سونا لیکرفرار

بھٹہ کالونی،ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا،57تولے سونا لیکرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان میں تھانہ قطب پور کے علاقے بھٹہ کالونی میں ڈاکوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 57 تولے سونا، لاکھوں روپے کی نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا۔بھٹہ کالونی کے رہائشی حاجی نذیر نمبردار کے گھر چار ڈاکو داخل ہوئے، جہنوں نے گھر میں۔ موجود مردوں کو رسیوں سے باندھ دیا جبکہ خواتین اور بچوں کو کمرے میں بند کر دیا، جس کے بعد ڈاکو د(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
و گھنٹے سے زائد وقت گھر میں لوٹ مار کرتے رہے،ڈاکو واردات کے دوران 57 تولہ طلائی زیورات، 7 لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فونز لے اڑے، اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔دریں اثناء گلگشت پولیس کے علاقے میں دو مسلح ڈاکوں نے قیصر اقبال سے نولاکھ روپے چھین لئے اقرا بلال نے کوتوالی پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کا موبائل فون چوری کر لیا ہے وحید اقبال نے سیتل ماڑی پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افرا د نے اس کے گھر سے 80 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے ہی علی شیر اور کاشف کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے محمد عدنان نے سیتل ماڑی پولیس کو درخواست دی کہ اس کے رقبہ سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سولر سسٹم چوری کر لیا گیا ہے