کروڑ پولیس کا میانوالی میں آپریشن کم سن بچہ بازیاب، کارروائی شروع

 کروڑ پولیس کا میانوالی میں آپریشن کم سن بچہ بازیاب، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک اعظم (نامہ نگار) دو روز قبل علاقہ تھانہ کروڑ سے اغواۂونے والا کم سن بچہ میانوالی سے بازیاب،ڈی ایس پی کروڑ شاہد ندیم نے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتلایا کہ شہری محمد (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
بلال نے اپنے کمسن بچے محمد ذیشان بعمر15ماہ کے اغوائکی درخواست دی، ایس ایچ او تھانہ کروڑ چوہدری محمد طارق کی تشکیل کردہ ٹیم نے فوری مقدمہ درج کرکے بچے کی بازیابی کیلئے تحرک کیا،سائنسی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے پولیس افسران نے کمسن بچے محمد ذیشان کو میانوالی سے بازیاب کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا،ملزمہ نے محمد ذیشان کو علاقہ تھانہ کروڑ سے اغوائکیا تھا،بچے کا والد اپنے لخت جگر کو اپنے سامنے دوبار ہ پاکر خوشی سے نہال ہو گیا،شہریوں نے ڈی ایس پی کروڑ،ایس ایچ ا و کروڑ اور پولیس ٹیم کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کی مالا پہنائی۔