آٹا،گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے ایکشن پلان تیار،چیک پوسٹوں پر ہائی الرٹ

آٹا،گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے ایکشن پلان تیار،چیک پوسٹوں پر ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         ڈیرہ غازیخان، کوٹ ادو(سٹی رپورٹر، تحصیل رپورٹر) ضلع ڈیرہ غازی خان سے گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے چیک پوسٹوں کو فعال کرنے کے ساتھ ملوث عملہ کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔سبسڈی آٹا کی خریدوفروخت کا باقاعدہ آڈٹ کرایا جائیگا کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے فلور ملز مالکان اور محکمہ خوارک کے افسران کے اجلاس میں واضح احکامات جاری کردئیے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت فلورملز مالکان، نمائندوں اور محکمہ خوارک کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ایڈیشنل کمشنر(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
 کوآرڈینیشن خالد منظور، اسسٹنٹ کمشنرز حیات اختر،حارث محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عبدالروف،ڈی ایف سی مہر اختر حسین اور دیگر  افسران موجود تھے۔اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سبسڈی آٹا کی دستیابی یقینی بنانے،سبسڈی آٹا کی خریدوفروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں کمشنر نے کہا کہ سبسڈی آٹا کی خریدوفروخت کا باقاعدہ آڈٹ کرایا جائیگا۔گندم اور آٹا کی دیگر صوبوں میں غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے مزید سختی کی جا ئے۔ خو ر ا ک، ر یو نیو، ز ر ا عت، پو لیس، بی ایم پی اور دیگر محکموں کے نمائندے چوبیس گھنٹے راستوں کی کڑی نگرانی کریں. انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور لوگوں کی گندم خراب ہوگئی ہے،شہریوں کو وافر مقدار میں سبسڈی آٹا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فلورملز کا کوٹہ بڑھانے کیلئے سفارشات بھیجیں گے۔کمشنر نے کہا کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں کو فعال کرنے اور تعینات سرکاری عملہ کی کڑی نگرانی کی جائے۔گندم اور آٹا کی سمگلنگ میں ملوث عملہ کو فوری تبدیل کردیا جائے  ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ  فلور ملز کو روزانہ 184 میٹرک ٹن کوٹہ کے تحت گندم دی جارہی ہے ڈی جی خان ضلع میں سبسڈی آٹا کے 214 سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔حکومتی سبسڈی کے دس کلو کے 12880 کے تھیلے سیل پوائنٹس پر دئیے جارہے ہیں۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پانچ فلور ملز مالکان کو 577528 روپے جرمانہ کیا گیا اور دو فلور ملز کے لائسنس بھی منسوخ کئے گئے۔چیک پوسٹ پر سختی سے گندم اور آٹا کی سمگلنگ پر 96 مقدمات درج کئے گئے۔مہم کے دوران 800 میٹرک ٹن گندم  اور 711 میٹرک ٹن آٹا ضبط کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عبدالروف نے بریفنگ میں بتایا کہ شادن لنڈ فوڈ سنٹر پر سیلاب سے 1776 میٹرک ٹن گندم متاثر ہوئی۔شادن لنڈ فوڈ سنٹر سے 242178 میٹرک ٹن گندم محفوظ مقامات پر منتقل کی گئی۔ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو میں حکومت کی جانب سے سیل پوائنٹوں پرروزانہ کی بنیاد پرتحصیل کوٹ ادو اور تحصیل چوک سرور شہید میں کل 213 سیل پوائنٹس پر10کلووالا42سوبیگ سپلائی کیا جا رہا ہے جو کہ غریبوں کی پہنچ سے دور ہے،مذکورہ ٹا انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی ملی بھگت سے شہر میں قائم ہوٹلوں پرفروخت کردیا جاتا ہے،غریب لوگ سارادن قطار میں کھڑے ہونے کے بعد شام کو خالی ہاتھ واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں،گزشتہ روزعوامی شکایات پرسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری عبدالحمید نے جنرل بس اسٹینڈ میں لغاری ہوٹل پرچھاپہ مارا اور وہاں سے بھاری تعداد میں سرکاری ٹا کے بیگ برمدکرلیے اور ہوٹل مالک کو 2ہزارروپیجرمانہ کردیا،اس حوالے سیسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری عبدالحمیدنے کہا کہ چھاپہ کے دوران 35سے زائد ٹے کے تھیلے برمدکرلیے اور دوکاندارکو 2ہزارروپیجرمانہ بھی کردیا،پرسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری عبدالحمیدنیکہا کہ شیر کے ہوٹل مالکان بچوں اور عورتوں کو قطاروں میں کھڑا کرکے وہاں سے ٹا اکٹھا کرکے مہنگے داموں روٹی فروخت کرتے ہیں،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے کہا کہ شہر کے تمام ہوٹل مالکان کو وارننگ دے دی گئی ہے ئندہ کسی ہوٹل پر سرکاری ٹے کی روٹی فروخت نہیں ہوگی۔