آر پی اوآفس ملتان میں اردل روم ملازمین کی اپیلوں پرسماعت، سزائیں 

  آر پی اوآفس ملتان میں اردل روم ملازمین کی اپیلوں پرسماعت، سزائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصوصی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجا نے اردل روم منعقد کیا جا میں مختلف پولیس ملازمین کو دی گئی سزاوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی گئی آر پی او ملتان نے ریٹائرڈ انسپکٹر میاں ارشادالحسن (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
کی ایک سال سروس ضبطگی اور تنزلی تنخواہ کی اپیلوں اور  برخاست ہیڈ کانسٹیبل حق نواز کی اپیل کو مسترد کر دیا گیا،  اے ایس آئی محمد مجاہد اور محمد شریف کی اپیلوں پر ایس پی کینٹ کو انکوئری کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے رپورٹ مانگی گئی، ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد حیات کی ایک سال انکریمنٹ سٹاپ کی اپیل مسترد اور اے ایس آئی غلام مصطفی کا شوکاز نوٹس جواب تسلی بخش ہونے پر فائل کر دیا گیا،  انسپکٹر محمد اشرف کی 6 ماہ سروس ضبطگی کی اپیل مسترد جبکہ کانسٹیبل محمد حبیب، محمد زمان، اور لیڈی کانسٹیبل فوزیہ بشیر کی جرمانے کی سزاں کو سنشور میں تبدیل کردیا گیا