آرمی چیف سے عمران خان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، پرویز خٹک

  آرمی چیف سے عمران خان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے عمران خان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔میڈیا سے بات چیت کرتے پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے استعفے منظور کیے جائیں کوئی اسمبلی میں واپس نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو بہتر کرکے دکھایا، بین الاقوامی اعتماد بحال ہو رہا تھا، آج یہ حکومت بھکاری بن کر پھر رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس حکومت نے اوورسیز ووٹنگ اور ای وی ایم سمیت تمام منصوبے ختم کیے، یہ حکومت اپنے آپ کو کلیئر کرنے کیلئے آئی ہے، یہ لوگ جتنی سختی کریں گے عوام اتنے زیادہ اٹھیں گے۔
پرویز خٹک

مزید :

صفحہ اول -