پی ٹی آئی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے:ارشد ایوب خان

پی ٹی آئی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے:ارشد ایوب خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

        پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ارشدایوب خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت شفافیت پر یقینی رکھتی ہے۔عوام کی سہولت اور سرکاری پیسے کے تحفظ کیلئے مختلف محکموں میں امور کی انجام دہی کیلئے آن لائن نظام  متعارف کیا گیا ہے۔جس سے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی ہوگی.محکمہ آبپاشی میں ای.بڈنگ نظام رائج ہے. جو وقت کے ساتھ مزید بہتر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای.بڈنگ اور سیلاب سے محکمہ آبپاشی کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات اور ان کی بحالی کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی آیاز خان، ایڈیشنل سیکرٹری نواز خان، چیف انجئینر ساوتھ ناصر غفور خان، چیف انجینئر نارتھ  غلام اسحق خان، چیف انجئینر ضم اضلاع عامراقبال، ڈی جی سمال ڈیمز صاحبزادہ شبیر اور محکمہ آبپاشی کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی کو ای.بڈنگ اور حالیہ سیلاب سے محکمہ آبپاشی کے املاک کو پہنچنے والے نقصانات اور ان کی بحالی کے حوالے سے ابتک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر آبپاشی نے بحالی کے کاموں کی رفتار مزیدتیز کرنے،کسانوں کے لئے منڈا ہیڈورکس سے فصلوں کو بروقت سیراب کرنے کیلئے عملی اقدامات  اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انھوں نے صوبے بھر میں بلاتفریق بحالی کی سرگرمیاں شروع  کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں متعلقہ حکام نے بحالی کے کاموں میں درپیش مشکلات و مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا.ارشدایوب خان نے بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے  ای.بڈنگ نظام میں مزید بہتری کے حوالے سے احکامات بھی جاری کئے۔

مزید :

صفحہ اول -