چیف سیکرٹری پنجاب کی کام سے  معذرت‘14دن کی رخصت لے لی

  چیف سیکرٹری پنجاب کی کام سے  معذرت‘14دن کی رخصت لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کام کرنے سے انکار کردیا اور 14 دن کی رخصت لے لی ہے، چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا۔عبداللہ خان سنبل چیف سیکرٹری آفس کی زمہ داریاں نبھائیں گے،کامران علی افضل نے افسران کو بتایا کہ میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اب یہاں سیاسی مداخلت بہت زیادہ، کسی آفیسر کا ٹینیور پورا ہونے نہیں دیا جاتا۔کامران علی افضل نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کے دوران انہیں بھی درخواست کی تھی کہ وفاق بلایا جائے، اس سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے آل سیکرٹریز کانفرنس میں کہا تھا کہ میں کسی میوزیکل چئیر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔وفاق کی جانب سے نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات نہ ہونے کے باعث کامران علی افضل نے چھٹی لے لی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طورپر منظور کرلی۔ پنجاب حکومت نے 09افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خالد پرویز کو او ایس ڈی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات ماریہ طارق کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات کردیاگیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈی جی خان ڈاکٹر سیف اللہ کوتبدیل کر کے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساہیوال،تقرری کے منتظر فخر اسلام ڈوگر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈی جی خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فائزہ احسان کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری انرجی،اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی صدف فاطمہ کوتبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اطلاعات تعینات،رانا ضیا اللہ کو ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ تعینات،جبکہ تقرری کے منتظر راشد ارشاد کو ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات اورتقرری ہی کے منتظر خالد جاوید گورایہ کو ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ تعینات کردیاگیا۔
چیف سیکرٹری

مزید :

صفحہ اول -