وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ برطانیہ کے دوران مصروفیات کی تفصیل سامنے آگئی ہیں ، وزیر اعظم دورے  کے آخری روز ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران اتوار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سےبھی ملاقات کریں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کے مابین ملاقات کیلئے تین گھنٹے کا وقت طے کیا گیا ہے،اپنے دورہ برطانیہ میں شہباز شریف اتوارکو لندن میں مصروف دن گزاریں گے ۔

شہبازشریف پیرکے روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کے فوری بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -