چہلم امام حسینؓ: سیکیورٹی کے سخت انتظامات، لاہور میں جزوی طور پر موبائل فون سروس معطل 

چہلم امام حسینؓ: سیکیورٹی کے سخت انتظامات، لاہور میں جزوی طور پر موبائل فون ...
چہلم امام حسینؓ: سیکیورٹی کے سخت انتظامات، لاہور میں جزوی طور پر موبائل فون سروس معطل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چہلم امام حسینؓ کے موقع پر آج شہر بھر میں 301 جلوس، 530 مجالس کی سیکیورٹی کیلئے 42 ہزار سے زائد اہلکار، افسران اور رضا کاروں کو تعینات کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ سیف سٹی کیمروں سے سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ لاہور میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ دفعہ 144 نافذ ہے ، اسلحے کی نمائش ، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہو گی ، مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہو اکربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا ، لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،مخصوص مقامات پر موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی ۔