گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے بیان حلفی پر غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے بیان حلفی پر غیر مشروط معافی مانگ لی
گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے بیان حلفی پر غیر مشروط معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کور ٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم اپنے بیان حلفی سے منحرف  ہو گئے ہیں ،رانا شمیم نے اسلام آباد  ہائیکورٹ میں نیا معافی نامہ داخل کر ادیا  ہے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ نیا معافی نامہ داخل کرایا ہے جس میں انہوں نے اپنے پہلے بیان حلفی کے حوالے سے غیر مشروط معافی مانگی ہے ،رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے  لیے ہیں، واضح رہے کہ پہلے بیان حلفی میں انہوں نے کہا تھا کہ  میں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی فون پر گفتگو سنی  ہے ، وہ ہائیکورٹ کے جج کو نواز شریف کیس میں ہدایت دے رہے تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیان حلفی کی اخبار میں اشاعت پر توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا ۔ 

رپورٹ کے مطابق نئے معافی نامے میں رانا شمیم نے اپنے پرانے بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے  ہیں ، انہوں نے نیا غیر مشروط معافی نامہ داخل کرا دیا  ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ اپنے غلط اور غیر ضروری بیان حلفی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں ، بیان حلفی میں غلطی سے اسلام آباد ہائیکور ٹ کے جج کا نام شامل ہو گیا تھا، اپنی اس سنگین غلطی پر معافی کا طلب گار ہوں ، 10نومبر 2021کے بیان حلفی میں جج کا نام غلطی سے شامل ہوا تھا ، میں اپنے بیان حلفی کے متن کو واپس لیتا ہوں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -