سوکا ورلڈکپ میں آئر لینڈ سے شکست، پاکستان ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہوگیا

سوکا ورلڈکپ میں آئر لینڈ سے شکست، پاکستان ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہوگیا
سوکا ورلڈکپ میں آئر لینڈ سے شکست، پاکستان ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بڈاپسٹ (ویب ڈیسک) سوکا ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو دو ایک سے شکست دے دی، یہ ایونٹ میں پاکستان کی تیسری شکست تھی، پاکستان نے ایک میچ برابر کھیل کر گروپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان ٹیم سوکا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی ۔ہنگری کے دارالحکومت بُڈاپسٹ میں جاری ایونٹ کے گروپ جی کے آخری میچ میں پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے تھا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے جس میں کامیابی آئرلینڈ کو ملی ۔

اُن کی جانب سے گینٹرس نے گول سکور کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی، میچ کے پہلے ہاف میں یہی اسکور رہا، دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔کھیل ختم ہونے سے صرف تین منٹ قبل سیموئیل ویٹکنز نے گول کرکے آئرش ٹیم کو دوبارہ برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار ہی، ایونٹ میں پاکستان تین شکستوں اور ایک ڈرا میچ کے نتیجے میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کرسکا اورگروپ میں چوتھی پوزیشن کے سبب راؤنڈ آف 16   میں پہنچنے میں ناکام رہا۔

مزید :

کھیل -