نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافے کی درخواست موصول

نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافے کی درخواست موصول
نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافے کی درخواست موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے فی یونٹ بجلی 22 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔
نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا باقی کمپنیوں کے لیے ہے۔یاد رہے کہ بجلی کے بلوں میں ون سلیب بینیفٹ ختم ہونے کے باعث صارفین کو بھاری بل وصول ہونے لگے ہیں۔

مزید :

قومی -