نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعظم نومبر میں کریں گے ، خواجہ آصف

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعظم نومبر میں کریں گے ، خواجہ آصف
نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعظم نومبر میں کریں گے ، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف نومبر میں کرینگے ، یہ آئینی فریضہ اپنے وقت پرادا کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی فریضہ ہے ،اسے بحث کا موضوع نہ بنایا جائے،سیاستدان بھلے دستو گریبان  ہوتے رہیں لیکن اداروں کو متنازعہ نہ بنایا جائے، وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کوشش کر رہی ہے ک ملک کو بیرون مدد نہ ملے ، ایسی باتیں کرنے والے قومی مجرم ہیں .

مزید :

اہم خبریں -قومی -