کراچی والے اپنے دشمن خود ہیں،لاہور اور دوسرے شہروں میں جرائم کی ریشو زیادہ ہے ،ایڈیشنل آئی جی سندھ

کراچی والے اپنے دشمن خود ہیں،لاہور اور دوسرے شہروں میں جرائم کی ریشو زیادہ ...
کراچی والے اپنے دشمن خود ہیں،لاہور اور دوسرے شہروں میں جرائم کی ریشو زیادہ ہے ،ایڈیشنل آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سندھ  (اے آئی جی)جاوید عالم کا کہنا ہے کہ کراچی والے اپنے دشمن خود ہیں، تاجر سنسنی پھیلاکر کہتے ہیں سرمایہ کاری نہیں ہوتی، لاہور اور دیگر شہروں میں جرائم کی شرح کراچی کی نسبت زیادہ  ہے  ۔
 نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق  کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صنعت کار زبیر موتی والا نے کہا کہ گلی گلی چھینا جھپٹی ہو رہی ہے، 108 تھانوں کے ایس ایچ اوز کر کیا رہے ہیں؟ بتا دیا جائے کہ کیا کراچی کو بند کرنا ہے؟ کیا یہاں سرمایہ کاری نہ کریں؟ جس کے بعد ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے اپنے دشمن خود ہیں، تاجر واویلا کرتے ہیں اور سنسنی پھیلاتے ہیں، پھر کہتے ہیں سرمایہ کاری نہیں ہوتی، لاہور اور دیگر شہروں میں جرائم کی شرح زیادہ ہے۔

کراچی پولیس چیف نے جرائم کی ریشو کم ہونے کا کہا اور بتایا کہ سی پی ایل سی کے مطابق پچھلے برس 18 ہزار گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں جبکہ اس سال صرف 13 ہزار گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں اس حساب سے  کراچی میں جرائم گزشتہ سال کی نسبت کافی کم ہوئے ہیں۔