کورونا  سے معاشی بحران پیدا ہوا،اوگرا نے سالانہ رپورٹ میں تفصیلات جاری کر دیں

  کورونا  سے معاشی بحران پیدا ہوا،اوگرا نے سالانہ رپورٹ میں تفصیلات جاری کر ...
  کورونا  سے معاشی بحران پیدا ہوا،اوگرا نے سالانہ رپورٹ میں تفصیلات جاری کر دیں

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2020-21جاری کر دی۔ترجمان اوگرا کے مطابق مالی سال2020-21  میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا۔اوگرا نے نامساعد حالات کے باوجود ایک ٹیم کی طرح متحد ہو کر تمام مسائل کا سامنا کیا۔  مالی سال 2020-21میں اوگرا نے لائسنس جاری کیے، ریگولیشن کی سرگرمیاں انجام دیں۔کے الیکٹرک کو بن قاسم پاور کمپلیکس ٹرانسمیشن پائپ لائن بنانے اور آپریشن کا لائسنس دیا۔ترجمان اوگرا نے مزید کہا کہ میسرز تعبیر انرجی مارکیٹنگ اور میسرز انرگیس مارکیٹنگ کو لائسنس دئیے گئے۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -رپورٹر پاکستان -