پی ٹی آئی نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ پیش کیا، دوسری جماعتیں کو "غیبی امداد" آتی ہے،عمر سرفراز چیمہ 

پی ٹی آئی نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ پیش کیا، دوسری جماعتیں کو "غیبی امداد" ...
پی ٹی آئی نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ پیش کیا، دوسری جماعتیں کو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے نہ صرف آڈٹ شدہ اکاؤنٹس جمع کروائے بلکہ 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ بھی پیش کیا، دوسری جانب باقی جماعتیں کہتی ہیں کہ ہماری غیبی امداد آتی ہے لہٰذا رسیدیں نہیں دے سکتے ۔توشہ خانہ کیس اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریکِ انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف جانبدارانہ کارروائی نے الیکشن کمیشن کی بدنیتی ظاہر کر دی۔  پی ڈی ایم کی نوسرباز قیادت ہر حربہ آزما بیٹھی لیکن ابھی تک عمران خان پر لگایا گیا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر پی پی پی، (ن) لیگ اور جے یو آئی کے فنڈنگ کیس کھولنے سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ ۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سرکاری ٹیلی ویژن پر شر انگیز بیانات چلائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھٹیا اور غیر ذمہ دارانہ اقدام پر عدالتیں نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف انکوائری کروائی جائے۔