ڈینگی کیسز میں اضافہ،سخت مانیٹرنگ ، سکولوں اور کاروباری مراکز کو شوکاز نوٹسز جاری

ڈینگی کیسز میں اضافہ،سخت مانیٹرنگ ، سکولوں اور کاروباری مراکز کو شوکاز ...
ڈینگی کیسز میں اضافہ،سخت مانیٹرنگ ، سکولوں اور کاروباری مراکز کو شوکاز نوٹسز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈینگی کیسوں میں اضافہ کی وجہ سے ڈی سی لاہور کی ہدایت پر سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری، ڈی سی لاہور محمد علی نے سرکاری و نجی سکول میں ڈینگی کے زیرو پیریڈ کی چیکنگ کی اور ڈینگی کے بارے روزانہ بچوں کو آگاہی نہ دینے پر سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر ز سمیت دو اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔ نجی سکول میں بھی مناسب عمل درآمد نہ کروانے پر محکمہ ایجوکیشن کے متعلقہ افسر کی بھی جواب طلبی کی گئی۔ ڈی سی لاہور نے صبح سویرے گورنمنٹ مڈل سکول فار بوائز کینال پارک اور ایل جی ایس سکول گلبرک کا وزٹ کیا۔دوسری جانب ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایکشن لینا شروع کر دیا ہے۔ کمرشل جگہوں سے ڈینگی لاروا ملنے پر مقدمات کا اندراج اور نوٹس دیئے گئے ہیں اور لاروا ملنے والے مقامات کو سیل کیا گیا۔ ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹوں میں 44 کمرشل کاروباری مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور موقع پر مالکان کو گرفتار کروایا گیا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے مناسب انتظامات نہ کرنے اور ڈینگی لاروا کی افزائش کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے پر 1627 کاروباری مقامات اور گھروں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اور 2کمرشل عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے۔