لاہور ڈیفنس میں خاتون کو اغواءکرنے بعد گاڑی چھیننے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا ، لیکن کس شہر میں ؟ جانئے 

لاہور ڈیفنس میں خاتون کو اغواءکرنے بعد گاڑی چھیننے والا ملزم پولیس مقابلے ...
لاہور ڈیفنس میں خاتون کو اغواءکرنے بعد گاڑی چھیننے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا ، لیکن کس شہر میں ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈیفنس میں خاتون کو اغواءکرنے او ر پھر کار چھین کر فرار ہونے والا ملزم پشاور میں پولیس مقابلے میں مارا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملزم عبداللہ کا تعلق راولپنڈی کے مشہور گینگ بلال ثابت سے تھا ، ملزم نے کچھ عرصہ قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک خاتون سے کو اغواءکیا اور پھر اسے اسی کی گاڑی میں 35 منٹ تک گھماتے رہے بعدازاں وہ خاتون کو چھوڑ کر گاڑی لے کر فرار ہو گئے ،پولیس نے اس معاملے میں ملزم کے ایک ساتھ فیروز کو گرفتار کر لیا تھا اور اس نے اپنے بیان میں بتایا تھاکہ یہ واردات عبداللہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کی تھی۔

لاہور پولیس نے پشاور پولیس کے ہمراہ پشاور میں چھاپہ مار کارروائی کی لیکن ملزم نے اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس پر جوابی فائرنگ میں ملزم عبداللہ مارا گیا ۔ ہلاک ملزم بیوروکریٹس اور موٹروے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی پر فائرنگ میں بھی ملو ث رہاہے جبکہ اس پر پشاور میں ایک انسپکٹر کو قتل کرنے کا بھی الزام تھا ۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایس ایچ و شکیل خان قتل کیس میں ملوث دہشتگرد عبداللہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تاہم ملزم کے تین ساتھی فرار ہو گئے ہیں، ملزم کے والد اور والدہ کو بھی حراست میں لیا گیاہے ہلاک دہشتگرد فیصل آباد، لاہور ، اسلام آباد ،پشاور میں بھتہ خوری میں ملوث تھا اورملزم کے درجنوں ٹھکانے تھے،ملزم عبداللہ ایس ایچ او شکیل خان کو شہید کرنے کے بعد افغانستان گیا اور پھر واپس آیا ۔

مزید :

قومی -