پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ، کراچی میچز کی تمام ٹکٹس فروخت

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ، کراچی میچز کی تمام ٹکٹس ...
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ، کراچی میچز کی تمام ٹکٹس فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٖ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 4 میچز کی تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں، یہاں تک کہ  چاروں میچز کے وی آئی پی 1500 روپے والے ٹکٹس بھی فروخت ہو چکے ہیں صرف دوسرے روزکے میچز کی کچھ ٹکٹس باقی ہیں۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق کراچی میں ہونے والے پاک انگلینڈ سیریز کے ابتدائی 4  میچز کی ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، چوتھے اور آخری میچ کیلئے تمام انکلوژرز کی ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں،قادر ،عمران خان اور ماجد خان انکلوژرکے 750روپے والے ٹکٹس بھی فروخت  ہوچکے ہیں، 

جبکہ دوسرے میچ کے چند ٹکٹس باقی ہیں ،واضح رہے کہ انگلش ٹیم 17سال بعد پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے آئی ہے ، انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے ابتدائی 4 میچز کراچی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

مزید :

کھیل -