سرکاری زمین پر بنایا گیا مزار انتظامیہ نے قبضہ مافیا سے واگزار کروالیا

سرکاری زمین پر بنایا گیا مزار انتظامیہ نے قبضہ مافیا سے واگزار کروالیا
سرکاری زمین پر بنایا گیا مزار انتظامیہ نے قبضہ مافیا سے واگزار کروالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ کے نواح میں سرکاری زمین پر بنایا گیا مزار قبضہ گروپ سے واگزار کرا لیا گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس مزار کی ملکیت پر دو گروپوں میں طویل عرصے سے تنازع چل رہا تھا۔ ایک گروپ نے اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی تھی کہ مزار کو دوسرے گروپ سے واگزار کرایا جائے۔ 
اسسٹنٹ کمشنر سید جمیل حیدر شاہ نے کیس کو سننے کے بعد فیصلہ کیا کہ مزار کو واگزار کراکے حکومتی تحویل میں لے لیا جائے کیونکہ ایک طرف یہ سرکاری زمین پر بنا ہوا تھا اور دوسری طرف اس سے حکومت کو کافی آمدنی حاصل ہو سکتی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر سرکل ریونیو آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام نے اس مزار کو واگزار کرا لیا۔
رپورٹ کے مطابق ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک یہ مزار باضابطہ طور پر محکمہ وقف املاک کے حوالے نہیں ہو جاتا، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔