بگ باس سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ نکی تمبولی کا منی لانڈرنگ میں ملوث سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلق بھی سامنے آگیا

بگ باس سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ نکی تمبولی کا منی لانڈرنگ میں ملوث ...
بگ باس سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ نکی تمبولی کا منی لانڈرنگ میں ملوث سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلق بھی سامنے آگیا
سورس: Instagram/nikki_tamboli

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث سکیش چندرشیکھرکے ساتھ رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ ’نکی تمبولی‘ کا تعلق بھی سامنے آ گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نکی تمبولی بھی چندرشیکھر سے قیمتی تحائف اور نقد رقم لیتی رہی ہے۔ اس نے چندرشیکھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے نقد، گوچی کا لگژری بیگ اور دیگر برانڈڈ اشیاءحاصل کیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحقیقات میں اس سے قبل کینیڈین نژاد ماڈل و ڈانسر نورا فتحی اور چاہت کھنہ سمیت چند دیگر اداکاراﺅں کے نام سامنے آ چکے ہیں جو چندرشیکھر سے تحائف وصول کرتی رہیں۔تحقیقاتی ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اپریل 2018ءمیں چندرشیکھر کی قریبی ساتھی پنکی ایرانی نے نکی تمبولی سے ملاقات کی۔ پنکی نے چندرشیکھر سے 10لاکھ روپے لیے جس میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے اس نے نکی تمبولی کو دیئے۔
اس میٹنگ کے چند ہفتے بعد اس نے نکی تمبولی کو اکیلے چندر شیکھر کے ساتھ ملاقات کے لیے بھیجا۔ اس ملاقات میں چندر شیکھر نے نکی تمبولی کو دو لاکھ روپے اور گوچی کا ایک بیگ دیا۔ اس کے بعد چند مواقع پر نکی تمبولی کو چندر شیکھر کی طرف سے کچھ دیگر اشیاءتحفے میں دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق نکی تمبولی، چاہت کھنہ، اروشہ پٹیل اور سوفیہ سنگھ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھی چندرشیکھر سے ملاقات کے لیے جاتی رہی ہیں۔ وہاں بھی وہ پنکی ایرانی کے ذریعے ہی جاتی تھیں۔ پنکی ایرانی نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھی چندر شیکھر سے متعارف کرایا تھا۔
نورا فتحی اور جیکولین فرنینڈس نے چندر شیکھر سے قیمتی گاڑیاں اور دیگر مہنگی اشیاءتحفے میں لیں۔ اس کیس میں اب تک جیکولین فرنینڈس اور نورا فتحی سمیت دیگر کئی اداکاراﺅں سے تفتیش کی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ چندر شیکھر پر 200کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

مزید :

تفریح -