(ن) لیگ کے سیکریٹری اطلاعات برطانیہ کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

(ن) لیگ کے سیکریٹری اطلاعات برطانیہ کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
(ن) لیگ کے سیکریٹری اطلاعات برطانیہ کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راچڈیل (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ( ن) برطانیہ اقبال سندھو نے چیف کو آرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل آفس میں خصوصی ملاقات کی،اس موقع پرسینئر  لیگی لیڈر حنا ملک بھی موجود تھیں ،ملاقات میں باہمی اموراور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

اقبال سندھو نے بین الاقوامی سطح پر سینیٹر اسحاق ڈار کی قیادت میں پارٹی تنظیم سازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے بیرون ملک پاکستانیوں کی نظر میں پاکستان اور پارٹی کا امیج بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اسلام آباد میں جلد اوورسیز انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز دی۔حنا ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا ، خواتین ، اور اقلیتی ونگ تشکیل دینا پارٹی کی اصل خدمت ہے۔ 
بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شہباز شریف کے حالیہ دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے مشکل میں ہے۔ جن ممالک اور لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ جلد اوورسیز کے جملہ معاملات پر وزیراعظم پاکستان کو اقدامات کیلئے زور دیں گے۔ مسلم لیگ( ن) پارلیمان میں سیٹوں پر کمٹمنٹ دے چکی ہے ،انشااللہ تنظیم سازی سے ان معاملات میں تیزی لانے میں مدد ملے گی، اوورسیز سے متعلقہ محکمے اوورسیز کے وزیراعظم پورٹل ، منسٹری ، اوپی ایف اور او پی سی میں متعلقہ قانون کی روح کے مطابق تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کو  اپنی کتاب" پاکستان کا سفر "بھی پیش کی۔