وزیراعظم آزاد کشمیر نے ڈیجیٹل میڈیا کیلئے 3 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کردیا

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ڈیجیٹل میڈیا کیلئے 3 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کردیا
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ڈیجیٹل میڈیا کیلئے 3 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کے لئے 3 کروڑروپے کے فنڈز مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پوری دنیا میں بے پناہ اہمیت اختیار کرچکاہے،ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر توجہ دینا ناگزیر ہے، آزادکشمیر کے اندر سوشل میڈیا استعمال کرنے والے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے، ریاست کی تعمیر و ترقی، سیاحت کے فروغ اور حکومت کے سافٹ امیج کو سامنے لانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں، سائبر کرائم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو روکا جا سکے ،اس سلسلے میں ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے،سوشل میڈیا پر کام کرنے والے افراد حکومت کا دست و بازو بنیں اور سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کا سد باب یقینی بنائیں۔ آزادکشمیر میں  ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولائز کرتے ہوئے اسے میڈیا لسٹ پر لایا جا رہا ہے،اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور حکومت نے ابتدائی طور پر 3 کروڑ روپے کے فنڈ بھی فراہم کر دئیے ہیں۔وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جن کے سبسکرائبرز کی تعداد اچھی ہے، ان کو رجسٹرڈ کر کے ان کو اشتہارات کی مد میں فنڈز فراہم کریں گے۔
 حکومت آزادکشمیر کی سوشل میڈیا پالیسی کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ انفارمیشن کے موجودہ تیز رفتار دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے،حکومت آزادکشمیر سوشل میڈیا کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے لیے ابتدائی طور پر 3 کروڑ روپے فراہم کیے جا رہے ہیں جو صرف سوشل میڈیا کے اداروں کوہی ملیں گے تاکہ سوشل میڈیا کو بھی کسی دائرہ کار میں لایا جا سکے۔