اسرائیل کا عرب  ملک کے ہوائی اڈے پر حملہ

اسرائیل کا عرب  ملک کے ہوائی اڈے پر حملہ
اسرائیل کا عرب  ملک کے ہوائی اڈے پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن)  عرب ملک شام کی وزارت دفاع  کا کہنا ہے  کہ اسرائیل نے  دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دارالحکومت کے جنوب میں دیگر مقامات پر فضائی حملہ کیا، جس میں پانچ فوجی ہلاک  ہوئے اس کے علاوہ مالی نقصان بھی ہوا۔
وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے فضائی دفاع نے حملے کو روک دیا اور زیادہ تر میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب ہو گئے۔فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا  کہ حملے  سے ہوائی اڈے کی کارروائیاں متاثر ہوئی ہیں یا نہیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق علاقائی سفارتی اور انٹیلی جنس ذرائع نے خبر ایجنسی  روئٹرز کو بتایا کہ اسرائیل نے شام اور لبنان میں حزب اللہ سمیت اتحادیوں کو ہتھیار پہنچانے کے لیے تہران کے فضائی سپلائی لائنوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے شام کے ہوائی اڈوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -