عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال

عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال
عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ایک بار پھرخیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا۔

عمران خان اسلام آباد سے وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں چارسدہ پہنچے، جلسے کے اختتام پر عمران خان سڑک کے راستے بنی گالا روانہ ہوئے۔

جیو نیوز کےمطابق وزیر اعلیٰ محمود خان پارٹی میٹنگ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر میں اسلام آباد گئے تھے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہے کہ وہ کن کو ساتھ ہیلی کاپٹر میں بٹھاتے ہیں، نئے قانون کے تحت وزرا اور سیکرٹریز بھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتے ہیں۔