رانی پور :حویلی میں ہلاک ملازمہ کے کیس کا تفتیشی افسر تبدیل

رانی پور :حویلی میں ہلاک ملازمہ کے کیس کا تفتیشی افسر تبدیل
رانی پور :حویلی میں ہلاک ملازمہ کے کیس کا تفتیشی افسر تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رانی پور کی حویلی میں کام کرنے والی ملازمہ کی ہلاکت کے کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا۔عدالتی حکم پر ڈی ایس پی صفی اللّٰہ سولنگی کو کیس کا تفتیشی افسر تعینات کر دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ سماعت پر تفتیشی انسپکٹر بچل قاضی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

اے ٹی سی میں گزشتہ سماعت کے دوران مقتولہ لڑکی کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں، ملزمان تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں۔پولیس تاحال موبائل فون کا پن کوڈ حاصل نہیں کر سکی ہے، کیس کی جوائنٹ تحقیقات کروائی جائیں، کیس میں نامزد ملزمان 7 روز کےجسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

یادرہے کہ 14 اگست کو رانی پور کی حویلی میں 10 سالہ ملازمہ بچی فاطمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت ہوئی تھی۔میڈیا  پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مرکزی ملزم اسد شاہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا، بچی کی موت سے قبل اس کی تڑپنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔بچی فاطمہ کی ماں نے ابتدائی بیان دیا تھا کہ بچی کی موت طبعی ہے۔پولیس نے اسی بیان پر اکتفا کر کے نہ بچی کا میڈیکل کروایا نہ پوسٹ مارٹم ، الٹا بچی کی لاش کو تدفین کے لیے والدین کے حوالے کر دیا تھا۔