راجہ ریاض بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف سے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات کے دوران راجہ ریاض احمد نے نواز شریف صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ھوۓ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاءاللہ تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔