رینٹ اے کار کمپنی سے گاڑی ڈرائیور سمیت بک کرائی، راستے میں تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، لاش جھاڑیوں سے ملی اور گاڑی۔۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کیلئے بک کرائی رینٹ اے کار کے ڈرائیور کو قتل کر کے ملزمان نے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی، مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سٹیل مل کے قریب جھاڑیوں سے ڈرائیور کی لاش ملنے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی چھیننے کی واردات ہو سکتی ہے۔ مقتول نوید بیگ حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد کا رہائشی تھا، رینٹ اے کار کمپنی میں ڈرائیور تھا، 2 افراد کو لے کر 2 روز روز قبل کراچی گیا تب سے لاپتہ تھا۔
مقتول کی لاش ٹھٹھہ میں گھارو کے قریب سے ملی۔ پولیس نے مقتول کے ساتھ کراچی جانیوالے مسافروں کی تفصیلات حاصل کر لیں۔