ایشیا ءکپ کا فائنل دیکھنےبالی وڈ کوریوگرافر پربھو دیوا بھی پہنچ گئے

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا ءکپ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے بالی ووڈ کے معروف کوریو گرافر پربھو دیوا بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے سنسنی میچ کے دوران میچ سری لنکن شائقین سے بھرا ہوا تھا تاہم بھارتی باشندوں کی بھی کمی نہیں تھی۔ اس دوران سٹیڈیم میں بھارتی کوریو گرافر پربھو دیوا بھی نظر آئے۔
اس حوالے سے ان کی ایک تصویر منظر عام پر آئی جس میں وہ بھارتی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر مسکراتے اور ہاتھ ہلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
Prabhu Deva, Jai shah, Roger Binny Watching match#INDvsSL #Siraj #MohdSiraj #AsiaCup2023 pic.twitter.com/BT28T7AKhy
— Pankaj (@Pankaj41627) September 17, 2023