پاکستان کرکٹ ٹیم کی کاکردگی بہتر بنانا میرا مشن،گیری کرسٹن
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کی پوری کوشش کروں گا یہ میرے لئے ایک بڑا مشن ہے ہیڈ کوچ نے مزید کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے میں نے یہ عہدہ چیلنج سمجھ کر ہی قبول کیا تھا چیمپئنز ون ڈے کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہوں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے یہ ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے ان کو اپنی صلاحیتیوں کا بھرپور مظاہرہ کرنا چاہئے گیری کرسٹن نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے انگلینڈ سے کھیلی جانے والی سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے انگلش ٹیم بہت مضبوط حریف ہے سیریز کے لئے گرین شرٹس کی بہترین انداز سے تیاری کروں گا۔