گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں محفل میلادؐ
کاہنہ(نامہ نگار)عشرہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کاہنہ نو میں ہر سال کی طرح شاندار تقاریب کا انعقاد کیا گیا.اس سلسلے میں بالترتیب حسن قرأت،نعت خوانی،تقاریر اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیاگیا۔ کالج ہذا میں حسب روایت سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ ؐ کا انتہائی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔اسما عبدالرزاق نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک سے محفل میلاد کا آ غاز کیا۔بہت سی طالبات نے اپنی خوبصورت آوازوں میں درود وسلام کے نذرانے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نعت خوانی کی صورت میں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عفرا عامر نے سیرتِ النبیؐ کی روشنی میں اسلامی تعلیم و تربیت اور اساتذہ کرام کی ذمہ داریوں کے موضوع پر پرمغز خطاب کیا۔درود وسلام کے بعد پرنسپل ڈاکٹر عفرا عامر نے ملک وملت کی سلامتی اور امن واستحکام کے ساتھ ساتھ ادارہ ہذا کی ترقی وترویج کے حوالے سے خصوصی طور پر دعا کا اہتمام کرتے ہوئے سب کے لیے دعا ئے خیر کی۔
آخر میں اساتذہ اور طالبات کے لیے تبرک کا اہتمام بھی کیا گیا۔