ہوپ رہنماؤں کی مکہ مکرمہ میں چیئرمین شرکہ ضیوف البیت کیساتھ ملاقات
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ خیبرپختونخوا چیئرمین کامران زیب ہم خیال گروپ ہوپ پنجاب کے چیئرمین خالد محمود جاوید بھٹی کی مکہ مکرمہ میں شرکہ ضیوف البیت کے چیئرمین استاد اسامہ دانش سے ملاقات، حج 2025ء کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ، اسامہ دانش نے قائدین کو بتایا ضیوف البیت سعودیہ کی بڑی طوافہ کمپنی ہے۔ حج 2024ء میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔ حج 2025ء کے لئے جامع پلان تشکیل دیا ہے حج 2024ء کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ منی عرفات میں جگہ کی کمی نہیں ہو سکی ٹرانسپورٹ کے طے شدہ کمٹمنٹ کے مطابق فراہمی یقینی بنائیں گے اسامہ دانش نے کہا حج 2025ء میں زون کا حصول پہلے ہوگا جو 27اکتوبر تک حاصل کرنا ضروری ہے اس کے بعد طوافہ کمپنی سے معاہدہ ہوگا ضیوف البیت سے کام کرنے کے خواہشمند فوری بکنگ کروائیں۔