تحریک انصاف کا 21ستمبر کو مینار پاکستان جلسہ تاریخی ہو گا،زیبا ناز
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کی میڈیا کوآرڈینیٹر زیبا ناز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 21 ستمبر کو مینار پاکستان میں جلسہ کر کے سابقہ اپنے ہی جلسوں کی تعداد کے ریکارڈ توڈے گی، تحریک انصاف کے لاکھوں کارکن مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں ا ٓکر اپنے قائد بانی تحریک انصاف کے ساتھ نیا تجدید عید وفا کریں گے اور ان کے مشن کو مرتے دم تک جاری رکھنے کی قسم اٹھائیں گے وہ گزشتہ روز لاہور کے مختلف مقامات پر کارکنوں کے اجتماعات سے مخاطب تھیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کی انتظامیہ مختلف حیلے بہانوں سے 21 سمبر کے جلسہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن میں ان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ روک سکو تو روک لو 21 ستمبر کو جلسہ ہو کر رہے گا۔ آج بھی ہماری قیادت قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر اور پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان اور تحریک انصاف لاہورکے صدر شیخ امتیاز احمد نے ڈی سی لاہور سے ملاقات کر کے جلسہ کی اجازت مانگی ہے لیکن انکی گردن میں سریا لگ رہا ہے۔