ایل ایل بی پرچہ لیک کرنے کا الزام،یونیورسٹی کے تین ملازم معطل

  ایل ایل بی پرچہ لیک کرنے کا الزام،یونیورسٹی کے تین ملازم معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی کارروائی، ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں 3 ملازمین کومعطل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملازمین کی مشکوک سرگرمیوں پر انتظامیہ کو شک ہوا،معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے انتظامیہ نے حساس ادارے سے رابطہ کیا۔حساس اداروں کے افسران کی مدد سے بمعہ ثبوت پرچہ لیک کرنے والے ملازمین تک پہنچے، معطل شدہ ملازمین کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ایسے عناصر کے خلاف مستقبل میں بھی کارروائی ہو گی۔