سکول ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی عہدوں پر اہل افسران کی قلت
لاہور (لیڈی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایجوکیشن اتھارٹیزمیں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کیلئے اہل افسران کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، واضح رہے کہ ایجوکیشن اتھارٹیز میں افسران کی تعیناتی کیلئے ٹیسٹ میں ساٹھ فیصد سے زائد اساتذہ فیل ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیسٹ کیلئے دوبارہ سے اشتہار دینے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایک گریڈ کم والے اساتذہ کو اگلے گریڈ کی اسامی کیلئے ٹیسٹ دینے کی اجازت ہوگی۔ پنجاب بھرمیں 72 اسامیوں کیلئے صرف59 اساتذہ وافسران نے تحریری امتحان پاس کیا تھا۔سکریننگ کے بعد5سو امیدوارسامنے آئے تھے۔پانچ سو میں سے ایک سو انیس امیدوار ہی تحریری امتحان میں پاس ہوسکے۔