سلمان خان نے دورہ امریکا سے متعلق خبروں پر وضاحت دے دی

سلمان خان نے دورہ امریکا سے متعلق خبروں پر وضاحت دے دی
سلمان خان نے دورہ امریکا سے متعلق خبروں پر وضاحت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے خبر دار کیا ہے کہ انکے نام کا دھوکا دہی پر مبنی استعمال کرنے والوں کے خلاف وہ قانونی کارروائی کریں گے۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق  سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنے مبینہ دورہ امریکا پر پھیلائی گئی جھوٹی خبروں کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اپنے نام کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔   انکا کہنا تھا کہ وہ اور انکی ٹیم کا کوئی رکن  2024 میں امریکا میں کنسرٹ آرگنائز نہیں کر رہا ہے۔

سلمان خان نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انکے آئندہ دورہ امریکا کے ٹکٹ نہ خریدیں، کیونکہ ان کا امریکا جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔  ایسا کوئی بھی دعویٰ کہ میں امریکا میں پرفارم کروں گا مکمل جھوٹا ہے۔ برائے مہربانی ایسے کسی بھی ای میلز، پیغام یا ایڈورٹائزمنٹ جو اس قسم کے ایونٹ کی پروموشن کررہے ہوں ان پر بالکل بھروسہ نہ کریں۔ دھوکا دہی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -