چیمپئنز ٹرافی ، آئی سی سی کا وفد آج پاکستان میں انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے گا 

Sep 17, 2024 | 12:36 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد چار روزے دورے پر آج رات کراچی پہنچے گا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ چھ ارکان پر مشتمل وفد نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ٹیموں کے لیے مجوزہ ٹریننگ سہولیات کا بھی معائنہ کرے گا۔

ٹیموں کے قیام اور سہولیات کے لیے ہوٹل مینجمنٹ ٹیم سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کے حکام کی طرف سے بریفینگ کے ساتھ حفاظتی امورز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں وفد اسلام آباد اور لاہور کا بھی دورہ کرکے اسی طرح مرحلہ وار انتظامات دیکھے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی انتظامات دیکھنے کے لیے پاکستان آنے والا مجموعی طو پر یہ آئی سی سی کا چوتھا وفد ہوگا۔

مزیدخبریں