دِیر: بازار میں آتشزدگی سے 10 دکانیں خاکستر، آگ پھیلنے کا خدشہ

Sep 17, 2024 | 01:04 PM


دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بازار میں آتشزدگی سے 10 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں جبکہ آگ کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈوگ درہ کے بازار میں آگ لگنے سے 10 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں جبکہ آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی نہ پہنچنے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔

مزیدخبریں