راولپنڈی: شہری سے 5لاکھ روپے کی رقم چھیننے والا گینگ گرفتار

راولپنڈی: شہری سے 5لاکھ روپے کی رقم چھیننے والا گینگ گرفتار
راولپنڈی: شہری سے 5لاکھ روپے کی رقم چھیننے والا گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل عالم خان روڈ پر شہری سے اسلحے کے زور پر 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چھیننے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے گینگ ٹریس کیا، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا گیا ہے جس کے بعد مزید برآمدگی اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ملزمان سے مسروقہ رقم 5 لاکھ 25 ہزار روپے اور 3 پستول برآمد کر لی گئیں جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ منظم و متحرک گینگز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔